Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اب رنڈووں کو بھی گریڈ 11 تک کی سرکاری ملازمت مل سکے گی

لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بنچ نے حکومت کو ملازمت کی شرائط اور رولز 1974 میں ترمیم کا حکم دے دیا۔
خیال رہےکہ تقرر اور ملازمت رولز 1974 کی دفعہ 17 اے کے تحت اگرکوئی سرکاری ملازم دوران ملازمت وفات پا جائے تو اس کی بیوہ یا کسی ایک بچے کو جو شرائط ملازمت پوری کرتا ہو اسے فوری ملازمت مل جاتی ہے، لیکن بیوی کے انتقال کے بعد اس کا شوہر یعنی رنڈوا سرکاری ملازمت کا اہل نہیں تھا۔
اب ہائی کورٹ ملتان بنچ نے شہری محمد صدیق کی درخواست پرسیکرٹری تعلیم کو حکم دیا ہے کہ دوران ملازمت وفات پانے والی ملازمہ کے خاوند کو اس کی قابلیت کے مطابق موزوں ملازمت دی جائے۔
عدالت نے حکم دیا ہےکہ حکومت اپنے رولز میں ترمیم کرے اور آئندہ بیوہ اور یتیم بچوں کے ساتھ رنڈوے کو بھی ملازمت دی جائے، رولز میں ترمیم کے بعد 40 سال عمر تک کی بیوہ ، یتیم بچہ اور رنڈوا بھی انتقال کوٹے پر سرکاری ملازمت کا اہل ہوجائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button