Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اب لٹا کر ہوش آیا،زکریا یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ

2016 میں کرپشن کرپشن کے نعرے لگاکر بند کیا گیا فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام اب دوبارہ شروع ہوگا۔بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کو روکنے کےلئے ایچ ای سی اور زکریا یونیورسٹی حکام اس پروگرام کو نئے انداز میں شروع کرنے کی پلاننگ شروع کردی، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے دور میں شروع ہونے والے پروگرام کو ڈاکٹر طاہر امین کے دورمیں بند کیا گیا اور ایچ ای سی کے مراسلے کا سہارا لیکر اس پروگرام کو بند کرکے ملتان کے پرائیویٹ سیکٹر کو فائدہ پہچایا گیا ۔
جبکہ اس دور میں اس پروگرام کوبند کرنے بجائے اس میں موجود خرابیوں کو دور کرنے پر بھی بات کی گئی مگر ڈاکٹر طاہرا مین اور ان کے گرد جمع ہونے پروفیسروں نے کرپشن کے نعرے کے آڑ میں پرائیویٹ اداروں کو آباد کردیا ۔
تاہم دیر آید درست آید کے مصداق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایچ ای سی کی ہدایت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں ڈین ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر عبدا لرحیم ، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر جاوید سلیانہ شامل ہیں جبکہ کمیٹی کے سربراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ہونگے۔ فاصلاتی نظام تعلیم کے دوبارہ آغاز کے ضمن میں کمیٹی کے ممبران نے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے اور ورکنگ پیپر کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ۔
ایچ ای سی کی ہدایت پر فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام میں بی ایس اور ایم ایس لیول کی تعلیم دی جائے گی جبکہ مخصوص شعبہ جات میں ایم اے کی سطح کے پروگرام شروع کیئے جانے کا امکان ہے ۔
ایچ ای سی کے مراسلہ کے مطابق فاصلاتی نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ آن لائن اکیڈمک سٹڈیز بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جس کے سربراہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ہونگے اور بورڈ میں تمام ڈینز ، دو چئیرمین صاحبان، دو پروفیسر آف ایمریٹس، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور لائیبرین شامل ہونگے۔
زکریا یونیورسٹی ملتان فاصلاتی نظام تعلیم کی سمسٹر سسٹم کی بنیاد پر ہی شروع کیا جائے گا تاہم اس پروگرام کے شروع کئے جانے کی حتمی منظوری یونیورسٹی اعلی سطحی اجلاس میں حاصل کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button