اربوں ڈالر چوری کرنے والے قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے:وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر چوری کرنے والے قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے اسی لیے حکومت پر حملے کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی، اور خطاب میں وزیراعظم کہنا تھا کہ کراچی سے لوگ دبئی جاکر سرمایہ لگارہے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع دینے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر چوری کرنے والے قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے، اسی لیے حکومت پر حملے کررہے ہیں۔
ہماری جنگ کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔ بدعنوانی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ ملک خوشحال نہیں ہے جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہے۔
سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔



















