Breaking NewsInternationalتازہ ترین
ازبکستان میں طالبات کی حاضری بڑھانےکےلئے سکارف پر پابندی ختم کرنے کافیصلہ

ازبکستان میں حکام نے اسکولوں میں حاضری بڑھانےکے لیے طالبات کے سر پر اسکارف پہننے پر عائد پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ازبکستان کی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہےکہ طالبات کے لیے اسکارف پرعائد پابندی ختم کردی جائے تاکہ مذہبی رجحان رکھنے والے والدین بھی اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں۔
ازبک وزیر تعلیم شیر زود شرماتوف نےکہا ہےکہ حکومت والدین کی درخواست پر اسکولوں میں سفید یا ہلکے رنگ کے اسکارف کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلےکا مقصد ملک میں لڑکیوں کی شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔


















