Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا : چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم نے کہا ہے کہ اساتذہ برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔
وہ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے، جس میں رانا اسلم انجم سرپرست اعلیٰ پنجاب رانا دلشاد علی، صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان راؤ ساجد مصطفی، مجمد یونس خان لودھی ، میاں عبد الخالق ، محمد مشتاق حسین، چوہدری فاروق احمد ، محمد احمد افنان، اشفاق خان ، راؤ جاوید شہزاد ظفر و دیگر عہدیداران شامل تھے۔
اس موقع پر حافظ محمد قاسم چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے کہا کہ اساتذہ کے تمام مسائل خصوصاً تعلیمی بورڈ ملتان کے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ، پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اور اساتذہ برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اساتذہ بھی تعلیمی بورڈ ملتان کے تفویض کردہ فرائض اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button