Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی ترقی کےلئے سال میں دو مرتبہ ڈی پی سی کرانے کا حکم

محکمہ سکولز نے تمام اضلاع میں اساتذہ کی ترقی کے لئے سال میں دومرتبہ ڈی پی سی کرانے کا حکم دے دیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ رواں مالی سال میں اساتذہ کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا جلاس منعقد نہیں ہوا ، جبکہ ہدایت کی گئی تھی کہ یہ اجلاس سال میں دومرتبہ کیا جائے ۔
اعلیٰ حکام اس بارے میں بہت حساس ہیں اس لئے تمام سی ای او اس بات کویقینی بنائیں کہ سال میں دو مرتبہ ڈی پی سی کرائیں تاکے اساتذہ کی ترقیاں برقت ہوسکیں، اور اگست میں ڈی سی پی کو ہرحال میں یقنی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button