Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

افغانستان سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے اشرف غنی کو پناہ دینےکی تصدیق کردی ہے۔
یو اے ای وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی اوران کے خاندان کو پناہ دی۔
واضح رہے کہ کابل پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا تھا، استعفی کے فوری بعد ان کے تاجسکتان فرار ہونے کی خبریں منظر عام پرآئی تھی۔
یہ بھی اطلاعات زیر گردش تھی کہ اشرف غنی نے امریکا سے پناہ حاصل کرنے کی درخواست دے دی ہے، جو مسترد کردی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button