Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اطالوی کارپوریشن اسلام آباد کی سربراہ مس کرسٹینا ملتان پہنچ گئیں

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے ان کے کیمپ آفس میں اطالوی کارپوریشن اسلام آباد کی سربراہ مس کرسٹینا نے ملاقات کی اور ملتان کی صدیوں پرانی شناخت کی بحالی اور ہینڈی کرافٹس پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ک ملتان کے تاریخی ورثے کو اس کی اصل حالت میں بحالی میں دلچسپی پر اطالوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
والڈ سٹی پراجیکٹ ایک بہترین منصوبہ ہے،علی شہزاد نے کہا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت قالین بافی سمیت دیگر مٹنے والے فن کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت ڈائنگ آرٹ کو محفوظ کرنے کی خواہاں ہے،ملتان کے دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فن پاروں کو اجاگر کرنے کے لئے پراجیکٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔اطالوی کارپوریشن کی مس کرسٹینا نے ڈپٹی کمشنر کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ ملتان کے ہنرمندوں، فن اور تقافت کی ترویج کو والڈ سٹی پراجیکٹ کے تیسرے فیز میں شامل کیا جائے گا،تاریخی ورثے کے حوالے ملتان ایک منفرد مقام رکھتا ہے،یہاں کے مزارات اور تاریخی عمارتیں منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے اپنے اندر حیرت انگیز کشش رکھتے ہیں،مس کرسٹینا نے کہا کہ تاریخی ورثے اور ثقافت کو فروغ دیکر ملتان کو سیاحت کے میدان میں مقام دلایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مس کرسٹینا کو ملتان کی ثقافت پر مبنی تحائف بھی دئے۔بعد ازاں مس کرسٹینا نے دربار حضرت غوث بہالدین زکریا،حضرت شاہ رکن عالم،دربار حضرت شاہ گردیز اور دمدمہ کا دورہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button