Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان سے آنے والوں کو 21 دن کو ویزہ دینے کا فیصلہ، بلاول سے دل کا رشتہ ، دل کی بات دکانداروں کےسامنے نہیں کرتے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغانستان سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو اکیس دن کا آن ارائیول ویزا جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جن افغانیوں کےدستاویز ٹھیک ہیں ان کو ویزا دینے کیلئے تیار ہے۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیرملکیوں کی آمد کے پیش نظر ایف آئی اے اور امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں، ہم نے 21دن کا ویز ادینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے کابل سے انخلا کیلئے تاریخی کرداراداکیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے فی الحال اسلام آبادکے دونوں ایئرپورٹ پر سہولت دی جائے گی ، 1480افراد کو طورخم بارڈر کےانٹری دی ہے ، چمن اورطورخم بارڈر کھلے ہیں تاہم کابل سے آنیوالے سفارتی اہلکاروں کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3نئے ادارے 10دنوں میں وزارت داخلہ کے تحت کھل رہے ہیں۔
امریکی ، جرمن، برطانوی سمیت تمام ممالک کے ڈپلومیٹ کو21 کا ویزا دینے کو تیار رہیں، اور جن افغانیوں کےدستاویز ٹھیک ہیں تو انھیں بھی ویزا جاری کریں گے
طالبان نے یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ بھارت نے اپنے قونصلیٹ کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کیا لیکن پاکستان کیخلاف سازشوں میں بھارت کو منہ کو کھانی پڑی، سی پیک کیخلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔
اپوزیشن کیا کرے،دنیا کی سیاست پشاور جارہی ہے یہ کراچی جارہے ہیں، اپوزیشن کو حکومت کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، 2سال بعد الیکشن ہونے جارہے ہیں۔
اللہ کی مدد شامل ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن ان سے نہیں ہارے گا۔
شریف خاندان پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب بولتا ہے تو مریم اور نواز خاموش ہو جاتے ہیں، جب مریم اور نواز بولنا شروع ہوتے ہے تو شہباز شریف خاموش ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اوورسیز کی ابھی ووٹر لسٹیں بنارہے ہیں ، وزیراعظم ہرمیٹنگ میں اوورسیزاورووٹنگ کی بات کرتے ہیں۔
فضل الرحمان کے پاس اپوزیشن کی سیاست کی گنجائش نہیں ، فضل الرحمان کو مذہبی معاملات کو قومی کرداراداکرناچاہیے، پی ڈی ایم کیا ہے یہ ٹائی ٹائی فش ہے ، فضل الرحمان ملک کے اردگرد حالات میں قومی ذمہ داری اداکریں۔
بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، بلال سے دل کا رشتہ ہے،دل کی بات دکانداروں کےسامنے نہیں کرتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button