Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی ،اٹلی،ہالینڈ اورفرانس کے سفیروں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ افغانستان صورتحال سمیت یورپی یونین سے باہمی تعاون کےامور بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔
جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پرتعاون کے فروغ کےخواہاں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button