Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کےلئے کورنٹائن سنٹر قائم کردیا گیا

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے۔افغانستان سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کو قرنطینہ کرنے کے لئے کورنٹائن سنٹر قائم کرنیکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
صوبہ پنجاب کے رہائشیوں کو ڈویژنل سطح پر قائم کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائے گا۔ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی نواں شہر میں کورنٹائن سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورنٹائن سنٹر کا دورہ کیا۔اور انتظامات کا جائزہ لیا۔آنہوں نے ہدایت کی کہ کورنٹائن سنٹر میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائیں۔
کورنٹائن سنٹر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ افغانستان سے آنیوالے پاکستانیوں کو دس دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جن افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو گی انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button