افغانستان کو ہنگامی طور پر خوراک اور امداد فراہم کریں گے‘:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کوہرممکن معاونت فراہم کرتا رہےگا اور ہنگامی طور پر افغانستان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں افغانستان اور خطےکی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں خزانہ، صنعت وتجارت کےقائم مقام وزرا بھی شریک تھے۔
وزیراعظم عمران خان کا افغان عوام کی مدد جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن،مستحکم، خودمختار اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، افغان عوام کےحقوق اور جامع حکومت سےافغانستان مستحکم ہوگام
افغان حکومت کو دنیا کیساتھ رابطہ،مثبت اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے افغانستان کے منجمداثاثوں کو فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغان عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہنگامی طور پرخوراک اور امداد فراہم کرےگا افغان بھائیوں کی درخواست پر بھارتی گندم افغانستان لے جانے پر غور کریں گے۔


















