Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا ؛ وزیر اعظم نے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو واقعے میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کیس کی اوّلین بنیادوں پر تفتیش کریں اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے لا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مسلسل افغان سفیر اور بچی سے رابطے میں ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس واقعے پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی رد عمل جاری کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز افغان سفارت خانے نے افغان سفیر کی بیٹی کے حوالے سے اطلاع دی تھی، افغان سفیر کی بیٹی پر ٹیکسی پر سفر کے دوران حملہ کیا گیا تھا، واقعے کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اور خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ادارے اس واقعے میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button