Breaking NewsInternationalتازہ ترین
افغان صدر اشرف غنی اقتدار چھوڑ دیں : امریکا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا ہے۔
امریکا نے کہا کہ سیز فائر کے لیے ضروری ہے کہ اشرف غنی اقتدار سے الگ ہو جائیں، اور عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔
جبکہ عبداللہ عبداللہ کو عبوری سیٹ میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


















