Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکشن میں15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے، ووٹنگ مشین سے مسئلہ حل ہو گا :عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ1970 کے بعد پاکستان میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ‏کے ذریعے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔
گزشتہ الیکشن میں15لاکھ ووٹ ضائع ہوئے ای وی ایم سے مسئلہ حل ہو گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کہا اوپن بیلٹ ہونا چاہیے ‏سب کو پتہ ہے پیسہ چلتا ہے، پاکستان کامسئلہ یہ ہی ہےکہ کرپٹ سسٹم کو بچانے والے بیٹھےہیں اورکچھ کرپٹ ‏سسٹم سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل اسمبلی میں بھی ڈرامہ کیاگیا اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کےحق کی مخالفت کی گئی ‏اوورسیز پاکستانیوں کے پیسےاچھےلگتےہیں، لیکن ووٹ کاحق نہیں دینا چاہتے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق ‏ملنے پر ایک بارپھر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم پورٹل کو ڈیجیٹلائز کرنےکا کام شروع کیا خوشی ہورہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں ‏کیلئے ایک اورآسانی پیداکی ان سےمیرا رابطہ سب سے زیادہ رہا ہے، کرکٹ جب کھیلتا تھا، اوورسیز پاکستانیوں سے ‏زیادہ رابطےتھے۔
جب بھی پاکستان پرمشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور مدد کی، ان کی میرے دل میں ‏زیادہ محبت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہماراسب سےبڑا اثاثہ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم نے انہیں ‏کبھی اثاثہ نہیں سمجھا ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئےآسانی پیداکرنےکےبجائےمشکلات پیداکی گئیں۔
کرپشن اتنی ‏زیادہ ہوگئی ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےمشکلات تھیں، ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 30 ارب ‏زرمبادلہ بھیجا۔
ہماری حکومت کی پہلےدن سےپالیسی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اون کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button