الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر بن گیا : فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیا ہے،چیف الیکشن کمشنراپوزیشن کےماؤتھ پیس کےطو رپر کام کرنا چاہتےہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کوآئین کے مطابق چلنا ہوگا، ہمارےمنشورمیں شفاف الیکشن کرانابھی ہے۔
ملک میں شفاف الیکشن کرانےکابیڑہ عمران خان نے اٹھایا، لیکن ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےدیگر ارکان کو اتنے مسائل نہیں جتنےچیف الیکشن کمشنرکوہیں، اگر چیف الیکشن کمشنر کو سیاست کرنی ہےتوعہدہ چھوڑیں اورالیکشن لڑیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےبھی کہا ٹیکنالوجی کاستعمال کیاجائے، پاکستان میں کوئی بھی انتخابات نتائج سےمطمئن نہیں ہوتا ۔
اپوزیشن سےکہا آئیں اور انتخابی اصلاحات پرہم سےبات کریں ، اپوزیشن جہاں الیکشن ہارتی ہے وہاں دھاندلی کا کہا جاتا ہے، شفاف الیکشن کیلئےہثم ٹیکنالوجی کااستعمال کرناچاہتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی صلاحیت اپنے کیسز سے آگے سوچنےکی اپوزیشن والےخودہی ایک دوسرے کو ننگا کر رہے ہیں ، یہ چھوٹےلوگ ہیں اورچھوٹےلوگوں سےبھلائی کی توقع نہیں مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن کا سارا کچاچھٹاکھول دیا ہے۔



















