Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین :وزیراعظم عمران خان نے فرضی ووٹ ڈال دیا

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو ووٹ ڈالنےکے طریقے اور مشین کی خصوصیا ت سے آگاہ کیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار ہے، اس میں ٹیمپرنگ نہیں ہوسکتی، اس موقع پر وزیراعظم نے ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ بھی ڈالا اور ووٹنگ مشین تیار کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو بھی ووٹنگ مشین کامعائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button