Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں : مسلم لیگ (ن)

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اور نگزیب نے کہا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، انتخابی عملےکو اغوا کرنے اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈراما کر رہے ہیں ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل میں کہا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کو اغوا اور ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنےکا ڈراما کر رہے ہیں، کیا الیکڑانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button