Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکا نے ساڑھے تین ہزار سال پرانا کتبہ عراق کو واپس کر دیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب میں 30 سال قبل عراق کے ایک عجائب گھر سے چرائی گئی قدیم تختی ‘گلگامش ٹبیلٹ’ عراقی حکومت کو واپس کر دی گئی۔
یہ ایک قدیم بادشاہ کی لائبریری کے کھنڈرات میں دریافت ہونے والی 3500 سال پرانی مٹی کی تختی ہے، 1.7 ملین ڈالر مالیت کی یہ تختی1853 میں قدیم بادشاہ کی لائبریری سے ملنے والی 12 تختیوں کے ذخیرے کا حصہ ہے۔
مٹی سے بنی اس گلگامش ٹیبلٹ پر سمیری زبان میں تحریر کندہ کی گئی ہے، جسے دنیا کا قدیم ترین مذہبی متن سمجھا جاتا ہے۔
خلیج جنگ کے ابتدا میں اسے عراق سے چوری کر کے لایا گیا تھا اور یہ ہابی لابی کو فروخت کر دیا گیا تھا، تاہم امریکی محکمہ انصاف نے اسے چوری کا قرار دیا، اس لیے اسے اب واپس کیا جا رہا ہے۔
ہوم لینڈ سیکورٹی انویسٹی گیشنز کے ساتھ وفاقی ایجنٹوں نے اس تختی کو ستمبر 2019 میں میوزیم سے ضبط کر لیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی امریکا نے 17 ہزار قدیم نوادرات عراق کو واپس کی تھیں، چوری کی گئی نوادرات میں قدیم عراقی تہذیب کی ہزاروں اشیا شامل تھیں، انھیں غیر قانونی خریداروں سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button