Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکا نے فیٹف کے نکات پورے کرنے پر پاکستان کی کوشش کا اعتراف کرلیا

امریکا نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف نکات پورے کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے نکات پورا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرایا ہے، ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ عالمی دنیا کے ساتھ مل کر جلد بقیہ نکات بھی مکمل کرے۔
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگری کی فنانسنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان سمیت افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کو امن کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button