Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی ی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ اوپنر فخر زمان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں عماد وسیم ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔بیٹسمین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔بولرز رینکنگ میں کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں، بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسرے، انگلش بولر کرس ووکس تیسرے، افغان اسپنر مجیب الرحمان چوتھے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، کرس ووکس تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button