Breaking NewsNationalتازہ ترین
اینٹی ڈینگی ڈے : ملتانی بازی لے گئے

22 مئی کو منائے گئے اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر ضلع ملتان صوبہ بھر کے اضلاع پر بازی لے گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر منائے گئے اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے ملتان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
شہر اولیاء ملتان نے ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ضلع میں اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر4538 ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں سرانجام دی گئیں جس میں ڈینگی بارے 1726 آگاہی سرگرمیاں اس میں شامل تھیں ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بہترین کارکردگی پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان،ڈی ایچ اووز اور ڈینگی ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


















