انگلینڈ کا اٹھارہ رکنی نئے اسکواڈ کا اعلان، بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے

انگلش اسکواڈ کا کورونا کا شکار ہوگیا ، انگلش بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کپتان ایوئن مورگن سمیت تین کھلاڑی اور چار آفیشلز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث پوری انگلش ٹیم کو قرنطینہ کردیا گیا۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کرس سلور ووڈ کو ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں دی گئیں ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا نیا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔




















