Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اور پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافےکی منظوری دےدی، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے71 پیسے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔
وزارت خزانہ پٹرول کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن کل جاری کرےگی،نئی قیمت کا اطلاق کل رات 12بجے سے ہوگا، اضافے کے بعد پٹرول 119 روپے 80 پیسے فی لٹردستیاب ہوگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار، لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 فی لٹر پر برقرار ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 85 روپے 75 پیسے ہوگی۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے سفارشات بھجوائی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button