Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آج بھی 3روپے فی یونٹ بجلی دے سکتے ہیں : چیئرمین PEC کا دعویٰ

چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہمیں اپنی پالیسیوں میں شامل کرے، تو آج بھی 3روپے فی یونٹ بجلی دے سکتے ہیں، ہمارے انجینئر کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کے انجینئرز سے کم نہیں ہیں۔
انجینئرز نے کرونا جیسی وباء کیلئے وینٹی لیٹر 4ہزار ڈالر میں بنا کر دیا ہے ، جو حکومت پہلے 70ہزار ڈالر کا لے رہی تھے، ہمارے انجینئرز کو سی پیک میں شامل کرکے حکومت کے اربوں روپے بچائے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وا پڈا این ٹی ڈی سی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 18ہزار انجینئرز کو نوکریاں دلوائی ہیں اور آج اسلام آباد میں سب سے بڑی عمارت انجینئرز کی سہولیات کیلئے تیار ہے، انجینئرز اپنی کمپنیاں بنائیں اور ہماری بلڈنگ مفت حاصل کریں۔
ہمارا مشن صرف اور صرف انجینئرز کی خوشحالی ہے۔ایم ڈی واپڈا این ٹی دی سی انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کو نسل ہی کا انجینئرز کا تحفظ کرنا جانتی ہے، تمام انجینئرز ان کا ساتھ دیں یہ واحد انجینئرز کی کو نسل ہے، جو 10 ارب روپے کے اثاثے چھوڑ کر دوسرے چیئرمین کے حوالے کرے گی، ان کا مشن انجینئرز کی فلاح بہبود ہے۔

جی ایم این ٹی ڈی سی واپڈا اور امیدوار چیئرمین رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ پا کستان انجینئرنگ کو نسل کی وجہ سے آج انجینئرز کو 30روز میں لائسنس ان کے گھروں میں پہنچ رہے ہیں ۔
انجینئرز کیلئے مظفر آباد میں 85کنال کے رقبے پر بہترین ٹریننگ اکیڈمی بنائی جارہی ہے جو کہ ترقی کی ضامن ہوگی۔
تقریب سے امیدوار ممبر آف پنجاب عبدالرؤف سنگھڑا، مسز عنبرین رمان، انجینئر احمد علی، انجینئر صفدر علی، انجینئر ولید الٰہی، انجینئر عاطف، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں میپکو انجینئرز کی قیادت ایکسئین محمد علی یاسر اور دیگر انجینئرز نے شرکت کی اور دی انجینئر ز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button