Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی، جس میں سی پیک پرپیشرفت ‏اورعلاقائی سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو ‏راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ سی پیک پر ‏پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔
چینی سفیر نےخطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ ‏کیا کہ چین بطور اسٹریٹیجک پارٹنر پاکستان کی سپورٹ کرتا رہےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button