Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آسٹریلیا نے افغان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے بڑی شرط رکھ دی

اسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کو افغان وویمن کرکٹ ٹیم کی حمایت سے مشروط کردیا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصّہ نہ لینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔
واضح رہے نومبر میں آسٹریلیا کی میزبانی میں افغان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سریز کھیلنے کےلیے ہوبارٹ جائے گی۔
جبکہ ترجمان طالبان احمد اللہ واثق نے خواتین کے کھیلوں میں شریک ہونے سے متعلق کہا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے کرکٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر پابندی ہوگی، کیوں کہ اس سے بے پردگی عام ہوتی ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دے گی ، جس سے جسم نمایاں ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button