Breaking NewsNationalتازہ ترین
آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والےچار افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر جانوروں کی آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پولیس کے ہمراہ شجاع آباد کینال روڈ پر چھاپہ مار کر چار افراد گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چھاپے کے وقت دو افراد موقع سے فرار ہو گئے ، جن کی تلاش جاری ہے۔
مقدمہ میونسپل سروسز اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
چھاپے کے وقت نہر کنارے بے دھڑک آلائشوں اور انتڑیوں سے چربی نکالی جارہی تھی۔آلائشوں کی بدبو نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
یاد رہے کہ آلائشوں کی چربی سے حاصل کئے جانے والے تیل کو کھانے پینے کی مختلف اشیاءبنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


















