Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"اپنا مقام پیدا کر” کے نام سے آن لائن ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں "اپنا مقام پیدا کر” کے موضوع پر آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
ویبنار سے خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے نیاز احمد ملک سابقہ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹیو آفیسر زونگ پاکستان نے طلباء و طالبات جو تعلیمی اداروں کی بندش سے پریشان ہیں،کووڈ 19اور دوسرے درپیش چیلنجز سے گزر رہیں ہیں۔ ان سے اپنی زندگی کے تلخ تجربات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زونگ پاکستان میں اعلی عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہا تھا کہ ایک سنگین حادثہ کا شکار ہو کر آپاہج ہو گیا لیکن معذوری کو بطور چیلینج قبول کیا۔ اپنی زندگی کی گاڑی کو ایک الگ انداز میں چلانے کا تجربہ کیا۔
انہوں نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے زندگی میں درپیش تمام خطرات، مسائل اور معاشی معملات کا مثبت انداز میں قبول کرنے روز گار،دوست احباب و دیگر چیزوں کے کھو جانے سے زندگی میں رونما اثرات کا جائزہ پیش کیا۔
ویبنار سے خطاب کر تے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تلخی ایام روزگار نہ ملنے سے پریشان طلبہء کی کیفیت، عزم و حوصلہ کو جوان رکھنے اور تمام معملا ت میں ثابت قدم رہنے کیلئے عملی تجربات کا احاطہ کیا اور تمام چلینجز کیلئے جامعہ کا وثرن واضع ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ طلباء و طالبات کو معاشرے میں اپنے کردار اور محنت کے ذریعے اپنا مقام پیدا کرنا چاہیے۔
آن لائن ویبنار میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button