Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اچھی غذا صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے: اشتیاق رجوانہ

پرو وائس چانسلر میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا ہے کہ اچھی غذا صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے، غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال سے نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ کرکے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ،بلکہ صحت مند زندگی کا راز بھی اسی میں پنہاں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک انٹرنیشنل انسٹیوٹ آف سائنسز کے زیر اہتمام نیشنل ایگری کلچرل ایجوکشن ایکری ڈیشن کونسل(ایچ ای سی) کے اشتراک سے منعقدہ غذائیت سے بھرپور خوراک بارے آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستا ن میں ہر تیسرا شخص خصوصاً بچے اور خواتین غذائی قلت کاشکار ہیں، جس کے باعث ان کی نشوونما شدید متاثر ہورہی ہے۔
فوڈ نیوٹریشن کے زریعے ہی انسانی جسم میں قوت مدافعت بحال کرکے صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے، جس کیلئے آگاہی کی اشد ضرروت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر اقصیٰ افضل اور ڈاکٹر شوکت حسین نے کہا کہ ادارہ ہذا میں طلباء طالبات کو فوڈنیوٹریشن کے حوالے سے خصوصی مہارت فراہم کی جارہی ہے، تاکہ عملی زندگی میں و معاشرے میں صحت مند غذاؤں کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔
فوڈ نیوٹریشن سمینار میں راؤ عمر فاروق، محمدفراز اور عون محمد نے بھی خطاب کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button