اگلا وزیراعظم پاکستان "جیالا” ہوگا : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردرای نے کہا ہے کہ جاگ میرےجیالوں جاگ،پاکستان جل رہاہے اگلا وزیراعظم پاکستان جیالا ہو گا۔
ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آمر ضیا کا مقابلہ کرنے والے جیالے عمران خان کو بھگائیں گے، عوام کی مدد سے اگلے الیکشن میں پورےملک میں حکومت بنائیں گے۔اگلاوزیراعظم پاکستان جیالا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ملک کوایک بار پھر عوام کی ضرورت ہے ، کٹھ پتلی حکومت کوعوام کی مدد سے گرائیں گے ۔
عوام اورپیپلزپارٹی کےدرمیان 3نسلوں کارشتہ ہے، بلاس خطے کے لوگوں نے شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا۔
عوام نےشہید بینظیر کومسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیاتھا وہی رشتہ اورتعلقات جوڑنے دوبارہ آپ کےپاس آیاہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مل کر ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیابھر میں روشن کریں گے، جدوجہدمیں مجھےعوام کی مددکی ضرورت ہے، پاکستان کےعوام تکلیف میں ہیں ۔
نوجوان، مزدور سب کےسب اس وقت پریشان ہیں، عوام سوچ رہےہیں سلیکٹڈ کس قسم کا عذاب لے کر آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے مزدوروں کوحقوق دیے، ذوالفقاربھٹو کےدورمیں مزدورکو محنت کاصلہ ملا کرتا تھا۔
آصف زرداری کےدورمیں بینظیرانکم سپورٹ کاپروگرام شروع ہوا آصف زرداری کےدورمیں روزگار کے سارے ریکارڈ توڑ دئیےتھے۔



















