ایجوکیشن فاونڈیشن کے دفاتر کھلے رہے

حکومت پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام دفاتر انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر کھلے رہے، اور تینوں دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے تمام تر حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔
اینٹی ڈینگی فوکل پرسن نے ایم ڈی پیف کو بتایا کہ پیف کے تمام پروگرام ڈیپارٹمنس اور ریجنل دفاتر میں آفیسرز موجودہیں جو پیف سے منسلک پنجاب بھر کے تین ہزار سے زائد سکول مالکان کو کال کر کے اس بات کا پابند کریں گے کہ وہ انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے اپنے سکول کی رپورٹ اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر اپلوڈ کر یں۔
مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن ڈیپارٹمنٹ کے مانیٹرز اور پیف پروگرامز کے سینئر افسران بھی پنجاب بھر کے چھ سوسے زائد سکولوں کا دورہ کریں گے اور موقع پر جا کر نہ صرف سکولوں میں انسداد ڈینگی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے بلکہ انہیں حکومتی احکامات کے مطابق ڈینگی اپیلی کیشن میں روزانہ کی بنیاد پر مطلوبہ تعداد میں سرگرمیوں کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے آگاہی فراہم کریں گے۔
ایم ڈی پیف نے کہا کہ تمام پارٹنرز کو سختی سے ہدایات جاری کر دی جائیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن میں سکول لیول کے مطابق سرگرمیاں اپلوڈ کریں اور جن سکولوں کی طرف سے انسداد ڈینگی سے متعلق غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔انکی پیمنٹس روک دی جائیں گی۔


















