Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ایران، جوہری تنصیب پرحملے کے ملزم کی شناخت

تہران: ایرانی حکام نے ایران کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملے میں ملوث مشکوک فرد کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق 43 سالہ رضا کریمی مبینہ طور پر حال ہی میں ہونے والے نطنز جوہری تنصیب پر حملے میں ملوث ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب ایرانی حکام اپنی نیوکلیئر ڈیل کو عالمی طاقتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آسٹریلیا کے دارلحکومت میں مذاکرات کر رہے تھے.

رپورٹ کے مطابق رضا کریمی ملک سے فرار ہو گیا ہے ۔ جس کی گرفتاری اور وطن واپس کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا اسرائیل سے اس کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button