Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایس ایم فوڈز نے تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ کا اعزاز حاصل کرلیا

انٹرنیشنل برانڈز ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ایس ایم فوڈ ز نے کنفیکشنرز کیٹگری میں پاکستان کے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ 2020کا ایوارڈ جیتا ہے جس پر ملک بھر کی کاروباری شخصیات نے ایس ایم فوڈز کے گروپ چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی انجم کو مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ ایوارڈ ایس ایم فوڈز نے ہی جیتا تھا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی انجم کا کہنا تھا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ‘حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تمام مصنوعات تیار کرتے ہیں اللہ کے کرم سے رواں برس بھی تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ کا ایوارڈ ہماری کمپنی نے ہی جیتا ہے جس پر ہم رب تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔


















