Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایس ایچ او کی شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

لاہور میں ون ڈِش کی خلاف ورزی کی کال پر ایس ایچ او دولہے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا، اہل خانہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی

لاہور ( ڈی رپورٹرز: تازہ ترین ۔ 28 مارچ 2021ء ) لاہور میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی شادی کی تقریب میں دلہے سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیو کے مطابق لاہور میں ون ڈِش کی خلاف ورزی کی کال پر ایس ایچ او دولہے کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔
شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مارا جہاں ایس ایچ او نے دلہے کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا۔

پولیس کی جانب سے اس قسم کے واقعات کوئی نئی بات نہیں تاہم تمام تر تبدیلیوں کے دعوؤں کے باوجود پولیس کو نہیں بدلہ جا سکا۔ لاہور میں ہی کئی امراء کی شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو تی رہی لیکن اس پر کبھی پولیس نے چھاپہ نہ مارا تاہم یہ بات واضح کرتی ہے کہ ملک میں امیر کیلئے قانون الگ ہے اور غریب کیلئے الگ ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button