Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایس ای ملتان سے ہائیڈرو کے راہنماؤں کی ملاقات

سپریٹنڈنگ انجینئر ملتان سرکل چوہدری خالد سے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی یونین عہدے داران کے ہمراہ میٹنگ ہوئی_
سرکل ملتان میں سر پلس کیے گئے سینئر ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بات ہوئی۔یونین ہذا نے مسائل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر نے شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسائل مکمل انہماک سے سنے,اور بہت جلد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔یونین هذا نے شکریہ ادا کیا۔
عہدیداران کے وفد میں ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور،سید عاطف زیدی،سلیمان بلوچ ان کے ہمراہ تھے۔میٹنگ میں میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر حاجی اختر بھٹہ،ایکسین کنسٹرکشن محمد علی یاسر،ڈی سی ایم سرکل ملتان سرور انصاری،ایڈیشنل ایکسین تاج قمر بھی موجود تھے۔


















