Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع ہوگیا

ایف بی آر نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کامیابی کے ‏ساتھ شروع کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کا اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اضافی آمدنی ‏کو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد دےگا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم سےجعل سازی روکنے میں مدد ملےگی تمام اقدامات مؤثر اور شفاف ‏حکمرانی کی جانب ہیں۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران ‏‏1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ‏ہوں یہ پچھلے سال کی آمدن کےمقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔
خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں1395ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں ، جو کہ اس عرصہ کے ‏مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں38.3 فیصد زائد ریکارڈ کی گئیں ، پہلی سہ ماہی میں1211 ارب روپےکی ‏ٹیکس وصولیوں کاہدف رکھا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button