Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایل ایل بی پارٹ تھرڈ کے پیپر میں آوٹ آف سلیبس سوال:کنٹرولر کا انکوائری کا حکم

زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے ایل ایل بی پارٹ تھرڈ کے پیپر میں آوٹ آف سلیبس سوال آنے پر طلبا کا احتجاج، کنٹرولر امتحانات نے انکوائری کرنے کاحکم دےدیا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ تھرڈ کے امتحان جاری ہیں ، گزشتہ روز لیگل ڈرافٹنگ کا پرچہ تھا جس کے ایم سی کیوز آوٹ آف سلیبس آئے جس پرطلبا نے احتجاج کیا تو عملے نے کہا کہ اپ سوال حل کریں یا چھوڑ دیں اس میں آپ کو رعایتی نمبر دے دیے جائیں گے۔
تاہم بعد میں پیپر سیٹرز نے اصرار کیا کہ سوال ٹھیک ہے جس پر طلبا نے احتجاج شروع کردیا طلبا کا کہنا تھا کہ ایم سی کیوز دو روز بعد ہونےوالے پیپر انٹرپٹیشن آف لا سے لئے گئے ہیں جس کا اس پرچےسے کوئی تعلق نہیں ، پرچہ بنانے والے نے شائد پنجاب یونیورسٹی کا سلیبس پڑھ لیا ہے اس لئے ان کے مطابق پرچہ بنایا ہے۔
زکریا یونیورسٹی انتظامیہ اس کا نوٹس لے، طلبا کے احتجاج کے بعد کنٹرولر امتحانات نے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ پیپر سیٹر بورڈ آف سٹیڈی تعینات کرتا ہے کنٹرولر امتحانات کا کام صرف طلبا کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے اس کیس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے معاملہ بورڈآف سٹیڈی کو ارسال کردیا جائے گا، جس کے فیصلے کی روشنی میںطلبا کو نمبر دئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button