ایل ایل بی کاامتحان آن لائن امتحان لینے کا مطالبہ غیر قانونی قرار

زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ لا کالجز کے طلبا نے آن لائن امتحان لینے کےلئے گزشتہ روز احتجاج کیا، اور بوسن روڑ بلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام کلاسز کے امتحان لائن لئے جارہے ہیں ہمارے امتحان بھی آن لائن لئے جائیں یونیورسٹی ان کے آواز نہیں سن رہی ہے۔
احتجاج کی وجہ سے بوسن روڑ پر ٹریفک بلاک ہوگئی شہریوں کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور طلبا کے وفد کو لیکر یونیورسٹی انتطامیہ کے پاس گئی، جس پر کنٹرولر امتحان پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے مطالبہ غیر قانونی قرار دےدیا اور کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ امتحان آن لائن لیا جائے شیڈول جاری ہوچکا ہے ، تاہم وائس چانسلر کی طرف سے ہمددرانہ غور کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔
ا س بارے میں ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کالجز میں سالانہ امتحان سسٹم رائج ہے جبکہ آن لائن امتحان سمسٹر سسٹم والوں کےلئے جارہے ہیں ان کے پرچے اور سکیم آف سٹیڈ ی سب الگ ہے ایسے میں یہ امتحان آن لائن نہیں ہوسکتا ،طلبا کو سنٹرز میں امتحان دینا ہوگا جس کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے اور شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔



















