Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے آگئی

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین حلف برداری کےلئے تیار، ضلعی انتظامیہ ملتوی کرانے کےلئے متحرک ہوگئی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین آخر کار حلف برداری کی تقریب کےلئے تیار ہوگئی، وائس چانسلر نے بھی 9ستمبر کو تقریب منعقد کرانے کی منظوری دیتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرادی اور ملازمین کو گھر سے لانے اور لیجانے کےلئے بسوں کی منظوری دے دی ۔
لیکن اس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو ہوگئی، جس نے تقریب ملتوی کرانے کا حکم دے دیا اور کہاکہ کوویڈ کی وجہ سے تقریبات پر پابندی ہے ایسے میں دو ہزار افراد کو ایک جگہ پر اکھٹا کرنا موت کو دعوت دینا ہے، اس لئے تقریب ملتوی کی جائے ۔
تاہم یونین ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب ہرحال میں منعقد ہوگی، جس کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ، اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت ہے تو غریب ملازمین کی تقریب پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ ہمارا ساتھ دے اور تقریب کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button