Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ازبکستان کے درمیان معاہدے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ازبکستان کا مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں، فوڈ سکیورٹی، واٹر سکیورٹی، کلائی میٹ چینج، ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں کام کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کا انعقاد اسلا م آباد ازبکستان کے سفارت خانے میں ہوا۔اجلاس میں ازبکستان کے پاکستان میں مقیم سفیر ایج ای ایبک اے عثماناؤ، انڈو نیشا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر آدم ایم توگی،جرمنی کے پاکستان میں قائم مقام سفیر برن ہارڈ شیکلہگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبن اینڈ سٹریٹجک سٹڈی کرنل (ریٹائرڈ)خالد تیمور اکرم جعفری اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیم و تحقیقی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے پاکستان میں مقیم سفیر ایج ای ایبک اے عثماناؤنے کہاکہ پاکستان اور ازبکستا ن کے تعلیمی میدان دونوں ممالک کو اکھٹا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ زرعی یونورسٹی کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کا پاکستان سے تاریخی اور گہرا دوستانہ تعلق ہے جس کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ ازبکستان کی یونیورسٹیاں اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گی جس میں ریسرچ بہت اہم ہے۔ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں فیکلٹی اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کو بڑھایا جائے گا۔ گندم، کپاس اور دوسری فصلوں کے بارے میں ہونے والی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور علم کو ایکسچینج کرینگے تاکہ زراعت کے شعبہ میں جدت آسکے۔ انڈو نیشا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر آدم ایم توگی نے کہاکہ فرد سے فر د تک مکمل رسائی کو پروان چڑھایا جائے گا تاکہ انڈونیشاء اور پاکستان کے مابین ایک اچھی دوستی قائم ہو سکے۔

جرمنی کے پاکستان میں قائم مقام سفیر برن ہارڈ شیکلہگ نے کہاکہ جرمنی کی یونیورسٹیاں پہلے بھی پاکستانی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو سکالرشپس اور دیگر مواقع فراہم کرتی رہتی ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلق قائم بنانے کیلئے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔

سفیروں نے مزیدا یگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبن اینڈ سٹریٹیجک سٹیڈی کرنل (ریٹائرڈ)خالد تیمور اکرم جعفری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پروقار اجلاس منعقد کروایا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button