Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز ریسرچ کا تیرہواں اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیزور ریسرچ کا تیر ہو اں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ۔
اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ محمد اکرم، نمائندہ ڈی جی توسیع ڈاکٹر شہزادصابر، نمائندہ ڈی جی فیلڈ محمد اقبال، رجسٹرار عمران محمود ،ڈائریکٹر گریجوایٹ ا سٹڈیز ڈاکٹر ناصر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق ،، ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عبدلاالغفار،ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر سرفراز ہاشم،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیزمحمد اکرام شامل تھے۔
اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں عمل درآمد پر تفصیلی بات کی گئی۔ مختلف تعلیمی شعبہ جات کے تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کو زیرغور لایا گیا ۔
جامعہ کے ایم ایس سی (آنرز)اور پی ایچ ڈی کے طلباء کے تحقیقاتی موضوعات کو باریک بینی سے پرکھا گیا، اور ان کی منظوری دی گئی ۔
مزید براں ایچ ای سی کی پی ایچ ڈی پالیسی کو پوسٹ گریجوایٹ کے لئے زیر بحث لایا گیا ۔ ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ کے اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے کچھ اُصول بھی وضع کیئے گئے ۔ بعد میں جنہیں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button