Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی میں کاٹن آئی پی ایم ڈے کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلال پور پیر والا میں کاٹن آئی پی ایم ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل اور وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے جامعہ میں جاری کامیاب تدریسی و تحقیقی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی قیادت پر اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کاٹن کی بحالی کو بطور چیلنج قبول کرنے کا عندیہ دیا۔
انہوں نے لائیو سٹاک پر تحقیق سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ سے زرمبادلہ کمانے کا مواقع بارے آگاہی بھی دی۔
انہوں نے مزیدکپاس میں جدید طریقہ سے لگائی گئی آئی پی ایم پلاٹ کا دورہ بھی کیا اور صرف کوڑ تمہ کے سپرے سے کپاس کی کامیاب کاشت پر جامعہ کی تحقیق کو خوب سراہا۔
تقریب میں جامعہ ہذا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تجرباتی فارم میں کپاس کی بحالی کے پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں بارے آگاہی دی۔
انہوں نے بتایا کہ کپاس کی فصل میں جدت اپناکر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے ریسرچ فارم پر جو کپاس لگائی ہے اس پر ابھی تک ایک سپرے تک نہیں کی گئی ہے اور یہ فصل بیماریوں سے بھی صاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی بی روپس اور فیرامون کے استعمال سے فصلوں پر کوئی سپرے وغیرہ نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جدید طریقہ کاشت اپنا کر کسان و کاشتکار بے شمار فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے آئی پی ایم طریقہ کار کی افادیت کی تصدیق کی، اور کسانوں کو اس طریقہ کار کو اپنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہاکہ اب جدت اپنانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اگر کسان و کاشتکار حضرات فصلوں میں فائدہ چاہتے ہیں تو انہیں جدت اپنانی ہو گی۔
ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے فارم پر کاشت سپرے سے پاک پچاس ایکڑ کاٹن پلاٹ پر آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ کسان کو غیر ضروری سپرے کے استعمال پر پیسے کے ضیاع سے روکا جائے اور کسان دوست کیڑوں کو پلنے کا موقع دیا جائے، یہی دوست کیڑے ان دشمن کیڑوں کے تدارک کا باعث بنتے ہیں جو ہماری فصل پر حملہ آور ہو کر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مربوط طریقہ انسداد ایسا نسخہ کیمیا ہے جو کسان کے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ اس طریقہ سے نہ صرف ہم کپاس کی بحالی کو ممکن بلکہ ایک اچھی پیداوار کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشن سیکرٹری ٹاسک فورس بارک اللہ، ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ اسٹیشن ڈاکٹر صغیر احمد، ڈائریکٹر محکمہ توسیع زراعت اینڈ پلانٹ پروٹیکشن شہزاد صابر،محسن شہید گردیزی، ڈاکٹر عرفان بیگ ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر فیاض، فارم منیجر عابد حسین سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button