Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

این بی اے کلب ملتان اور یوتھ کلب خانیوال کے درمیان جگمگاتی روشنیوں میں باسکٹ بال میچ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام چودہ اگست سیلیبریشن کے سلسلے میں این بی اے کلب ملتان اور یوتھ کلب خانیوال کے درمیان جگمگاتی روشنیوں میں باسکٹ بال ارینا اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں باسکٹ بال میچ کھیلا گیا ۔
جس میں این بی اے کلب ملتان نے یوتھ کلب خانیوال کو 50 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے ہرا دیا ۔
اس موقع پر ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان تھے ، ان کے ہمراہ نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر ۔ماجد خان ڈویژنل سیکرٹری ملتان باسکٹ بال ایسوسی ایشن ۔ علی جبران اور اسامہ بھی موجود تھے۔
میزبان عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ قومی تہواروں کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے تا کہ نئی نسل کو پتہ چلے کے ہم نے یہ ملک بہت مشکلوں سے حاصل کیا ہے ۔اب ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانیں دے۔
رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تہواروں کے موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد احسن اقدام ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کے قیام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا لیکن کسی بھی تکلیف پر اْف تک نہ کی بلکہ اس بات کی خوشی منائی کہ وہ سب ایک آزاد ملک کے باسی بن گے ہیں ۔ہم سب کو ملکر اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں بھی اپنے قومی تہواروں پر اسی طرح کھیلوں کے مقابلہ جات کراتا ریے گا۔ تقریب کے اختتام معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button