Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایوانوں میں بیٹھے حکمران قائد مصطفیٰ کمال سے سبق سیکھیں:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایماء پر بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کی وجہ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
پہلے ہی تین سو فی صد تک بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب قوم کا جینا محال کر رکھا ہے ، اور غریب لوگ خودکشیوں، خودسوزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جگر کے ٹکڑوں تک کو فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ، سہانے خواب دکھاکر اقتدار کے ایوانوں میں جاکر عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں۔
صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے تو دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے غریب شہری مزید معاشی بدحالی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے۔
لیکن عمران خان اور ان کی نالائق کابینہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی حکمرانوں کی نااہلیوں کا سبب بنا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی فوج ظفر موج اقتدار اقتدار کا کھیل کھیلنے کی بجائے کم از کم عوام کے دکھ کا بھی خیال کرنا چاہیئے، اور پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کے ماضی میں بہت کم وقت کے عرصہ میں کراچی کی بگرٹی صورتحال کو سنبھالا دینے سے سبق سیکھنا چاہیئے ۔
آج پوری قوم کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے پی ایس پی آج بھی عوام کے حقوق کے لئے حققیی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، اور باقی جماعتیں اقتدار کے لئے سیاسی دکانداری چمکارہی ہیں، لیکن پی ایس پی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button