ایپکا نے پھر طبل جنگ بجادیا، 13 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان

آل پاکستان کلرکس ایسوسی جنرل کونسل پنجاب کا اجلاس رضا ہال ملتان میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاویدسنگھیڑا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ایپکا کے مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی ایپکا صدور جنرل سیکریٹریز نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس سے قائدین ایپکا مختار احمد راٹھور میاں عبدالشکور فرمائش علی سندھو محمد خالد علوی جام منیر اختر عبدالحنان مہر مشتاق احمد سیال سید گوہر عباس ملک منور اقبال مہر محمد یاسین ظفر علی خان سید طاہر رضاشاہ طاہر محمود بھٹی امان اللہ منہیس چوہدری مبشر احمد میاں رب نواز وٹو محمد عمران کمبوہ منور علی بھٹی اکرام الحق ملک ثنااللہ محبوب خان وزیر احمد دستی ملک محمد رستم یوسف ترین چوہدری مسعود احمد صوفی محمد اقبال چوہدری محمد مقصود گجر چوہدری عاصم اقبال گجر رانا محمد بوٹا صفدرحسین تارڑ ناصر امین ودیگر نے خطاب کیا۔
ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈز جن میں 25فیصد ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاونس رننگ تنخواہ پر وفاق کی طرز پر یکم مارچ سے جاری کرنا گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر واپس کرنا ٹائم سکیل کا نوٹیفکیشن ودیگر مراعات کے حصول کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کی طرف سے اگر یکم اکتوبر تک ترمیمی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو 13اکتوبر بروز بدھ پنجاب کے تمام اضلاع سے ایپکا کے شاہین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رھے گا مرکزی اور صوبائی قائدین اس احتجاجی دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع کے ہنگامی دورے کریں گے ، اور ایپکا کے شاہینوں کے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے




















