Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایچ ای سی کا پراجیکٹ پے سکیل پر بھرتی ہونے والوں کا امتحان لینے کافیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئے امیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ ، بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئےامیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول انجنیئرز، کمپیوٹرز ایکسپرٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے بھی تحریری امتحان ہوں گے، پی پی ایس سکیل 10 تک کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی ٹیسٹ لے گی۔
ایچ ای سی نے امتحان کے لئے پرچہ کا پیٹرن اور سیمپل سوالات بھی جاری کر دیے ہیں،کمیشن کے مطابق مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدواروں کے تحریری امتحانی میں جنرل نالج، انگریزی، متعلقہ مضمون کے سوالات پوچھے جائیں گے، آئندہ ہونے والی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کا شیڈول اور تمام تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔



















