Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق پر جعلی مہریں لگوانے والے افراد کی ڈگریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہائرایجوکیشن کمیشن کے جاری الرٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن حکام نے واضح کر دیا ہے کہ ایجنٹ سے ڈگریاں تصدیق کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایجنٹ کے ذریعے جعلسازی سے ڈگریوں کی تصدیق کرانے والے افراد کی ڈگریاں منسوخ کر دی جائیں گی, صرف آن لائن سسٹم کے تحت ڈگریوں کی ویری فکیشن کی جاتی ہے اور کمیشن نے کسی بھی فرد کو اپنا ایجنٹ مقرر نہیں کر رکھا۔
اصل ڈگریوں پر جعلی مہریں اور ٹکٹیں لگوانے والوں کی نشاندہی پر مقدمہ درج ہوگا اور گریجویٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


















