Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا لودھراں میں دربار

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ خوش اخلاقی عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریں اور مظلوم کی دادرسی میں ہرگز تاخیر نہ کریں۔
یہ بات انہوں نے پولیس لائن لودھراں میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں عبدالرؤف بابر،ایس پی سٹاف محمد رضوان خان ، ڈی ایس پی صدر لودھراں حاکم علی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لودھراں مسعود الحق بھٹی،ڈی ایس پی طارق، ڈی ایس پی عطیہ ایس ڈی پی او دنیا پور شمس الدین،ڈی ایس پی سعیداور دیگر افسران موجود تھے۔
لودھراں پہنچنے پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے استقبال کیا، پولیس لائن میں پولیس دستہ نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کو سلامی دی۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے پولیس شہداء کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائین لودھراں میں دربار سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت، انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران مظلوم کا ساتھ دیں ظالم کا ہاتھ روکیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں یہ انسداد جرائم کا مؤثر ذریعہ ہے منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں رہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم حوصلہ افزا رہی ، جنوبی پنجاب میں بڑی تعداد میں خطرناک ملزمان گرفتار کئے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران جرائم کی شرح میں کمی کے لیے متحرک رہیں، کھپرا گینگ کا انجام لودھراں پولیس کا لائق تحسین اقدام ہے ۔
قبل ازیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے پولیس لائین میں پودا لگایا اور فائرنگ رینج کا افتتاح کیا تاکہ افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ نشانہ بازی کی مہارت میں اضافہ ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button