Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل سیشن عدالت، چرس فروش اشتہاری قرار ، پولیس کو گرفتا ر کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم رانا امتیاز کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 309 درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو قابو کرکے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد کی تھی ملزم نے ضمانت حاصل کی اور بار بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوا۔ تاہم عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button